یوپی میں انتخابی موسم کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور
ممبر پارلیمنٹ ونے کٹیار نے پرینکا گاندھی پر بے تکا تبصرہ کر دیا۔ دراصل،
کانگریس کے اسٹار پرچارکوں کی لسٹ میں پرینکا گاندھی کا بھی نام شامل ہے۔
اس پر صحافی نے جب ان سے رائے لینی چاہی تو کٹیار خوبصورتی کا ذکر کرنے
لگے۔
انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے اسٹار کمپینر بننے سے اترپردیش انتخابات
میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ ان سے خوبصورت بھی کئی خواتین ہیں جو
اسٹارک پرچارک ہیں۔ کئی اداکارہ ہیں، فنکار ہیں۔ ایک طرح سے بی جے پی کو ہی
نشانہ بناتے ہوئے کٹیار نے کہا، پرینکا
کو آپ نوجوان بتا رہے ہیں؟ خوبصورت
ہیں، ان سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ بی جے پی میں بھی ہیں۔ بھیڑ جٹاو ہیں۔
ہمارے یہاں کوئی کمی ہے کیا
اس تبصرے پر پرینکا گاندھی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ہمارے ساتھی چینل نیوز
18 کو بتایا کہ یہ کٹیار کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ غور طلب ہے کہ ونے
کٹیار اب راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ رام مندر تحریک کے دوران وہ
کافی مشہور رہے۔ وہ فیض آباد (ایودھیا) سے تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے
ہیں۔ وہ بجرنگ دل کے بانی صدر اور وشو ہندو پریشد سے بھی منسلک رہے ہیں۔
خاص بات یہ بھی ہے کہ اس بار اسٹار کمپینروں کی فہرست میں ان کا نام غائب
ہے۔